ابنا:پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک انشورنس کمپنی کے افسر سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک انشورنس کمپنی کے افسررضاعباس ولد غلام ثقلین کی گاڑی اے ڈی ایس 325کو روک کرفائرنگ کی۔گاڑی میں رضا عباس کے ساتھ ان کی کمسن بیٹی بھی موجود تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں انشورنس کمپنی کا افسر شہید ہوگیا جبکہ مسلح افراد رضاعباس کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی اور کمسن بیٹی کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔علاوہ ازیں سولجر بازار کے علاقے نمائش چورنگی پر فائرنگ کامران ولد ہارون کچھی ہلاک ہوگیا ۔مقتول کھڈا مارکیٹ کارہائشی اور کے آرسی کا رکن تھا۔ادھر موچکو کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک کارمیں سوار نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں دو مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔........... /169
28 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 275178
پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک انشورنس کمپنی کے افسر سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔